کچھ لوگ اس بات پر صدق دل سے یقین رکھتے ہیں کہ ’بدنام جو ہوں گے تو کیا نام نہ ہوگا‘ اور لگتا ہے کہ راکھی ساونت ان میں سے ایک ہیں۔
اب انھوں نے پبلسٹی کے لیے ایک انوکھا اور خاصا بھدا طریقہ اپنایا ہے۔ راکھی آج کل امریکہ میں ہیں اور شکاگو میں بھارت کے یومِ آزادی کے جشن سے پہلے ایک پارٹی میں انھوں نے ایک لباس زیب تن کیا جس پر جگہ جگہ بھارتی وزیر اعظم نریند مودی کی تصاویر بنی ہوئی ہیں۔
یہ تصاویر لباس پر کچھ مخصوس جگہوں پر بنائی گئی
ہیں اب ان کا لباس اور وہ خود خبر کا موضوع بنی ہوئی ہیں اور سوشل میڈیا پر راکھی ٹرینڈ کرنے لگی ہیں جہاں کچھ لوگوں نے اس پر اعتراض کیا ہے تو بہت سے لوگوں نے اسے مذاق کا موضوع بنا لیا ہے۔
لیکن راکھی کا دعوی ہے کہ وہ کسی کو نہیں صرف ’مودی جی‘ کو جواب دہ ہیں۔ راکھی کا کہنا ہے کہ انھوں نے ’مودی جی‘ کو ’امپریس‘ (متاثر) کرنے کے لیے ایسا لباس پہنا ہے۔ ویسے آپ کو یاد ہوگا کہ خود مودی جی نے وزیراعظم بننے کے فوراً بعد خود اپنے ہی نام سے بنا ہوا ایک لباس پہنا تھا تو ہو سکتا ہے کہ شاید وہ راکھی سے واقعی ’امپریس‘ ہو جائیں۔